صوبہ سندھ پاکستان سے آئے ہوئے وفد کی فرزند مرجعیت حفظہ اللہ سے ملاقات

صوبہ سندھ پاکستان سے آئے ہوئے وفد کی فرزند مرجعیت حفظہ اللہ سے ملاقات



29/4/2024


صوبہ سندھ پاکستان  سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز اور ججز پر مشتمل وفد نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ و مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شیخ علی نجفی حفظہ اللہ نے اسلام کو درپیش چیلنجوں  پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج اسلام پر مغرب کی طرف سے  یلغار ہو رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے علماء کرام کو آگے آنا ہی ہوگا ،اسی طرح  پروفیسر، ڈاکٹر اورانجینئر کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس یلغار کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف شبہات کو دور کرنے اور ان کا مثبت جواب دینے کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف اور بالخصوص مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا دفتر اس خدمت کو اپنے لئے شرف سمجھتے ہوئے

 حتی المقدور حاضر ہے۔

فرزند مرجعیت حفظہ اللہ نے شرکاء وفد کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام اور انکی نصیحتوں کو بھی ان کی خدمت میں پہنچایا۔

دوسری جانب آئے ہوئے معززین نے قیمتی وقت دینے پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں