بابل گورنریٹ سے علامہ حلی (قدہ) اسکول کے اساتذہ و طلاب کے وفد کی مرکزی دفترآمد

بابل گورنریٹ سے علامہ حلی (قدہ) اسکول کے اساتذہ و طلاب کے وفد کی مرکزی دفترآمد



29/4/2024


•  انسان کی زندگی  ایک ایسا موقع ہے کہ جو دوبارہ پلٹ کر نہیں آئے گا اسلئے اسے خدا کی رضا کے حصول میں میں خرچ کرنا چاہئے 

•  ہمارے جوانوں کو مختلف سطحوں پرچیلنجوں کو سامنا ہے انہیں ان کے مذہبی نظریاتی اور اخلاقی شناخت کو مسخ کرنے  کی سازش کی جارہی ہے   اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے جوان خود کو حوزات علمیہ سے  مرتبط رکھیں 

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   مرکزی دفتر نجف اشرف میں 

بابل گورنریٹ سے علامہ حلی (قدہ) اسکول کے اساتذہ و طلاب  کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے  اپنے خطاب میں فرمایا  کہ ہمارے جوانوں کو مختلف سطحوں  پر چیلنجوں کا سامنا ہے  انہیں ان کے مذہبی نظریاتی اور اخلاقی شناخت  کو مسخ کرنے  کی کوشش کی جارہی ہے  ہمارے دشمن ایک ایسا انسان چاہتے ہیں جو اپنے معاشرے  سے لاتعلق ہوں اور وہ ان کے معاشروں سے جڑے ہوں اور اس میں مختلف معاشروں کا امتزاج ہو،  مزید انہوں نے جوانوں کو متنبہ  کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ  بہت سے ایسے لوگ ہیں  کہ  جو مختلف ذرائع ابلاغ    اور مشتبہ پلیٹ فارموں کے ذریعہ شکوک و شبہات پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس کا مقصد نوجوانوں کے عقیدوں کو غیر مستحکم کرنا  ہے اور فکری انتشار پیدا کرنا ہے   ، ان سازشوں کو پسپا کرنے کے لئے ہمارے جوان حوزات علمیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں ۔ 

آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسان کی زندگی ایک ایسا موقع ہے جو دوبارہ پلٹ کر نہیں آئے گا لہذا اس زندگی کو خدا کی رضا کے حصول میں صرف کرنا ضروری ہے ، بہت سی ایسی کوششیں جاری  ہیں کہ  جو انسان سے اس موقع کو چھین کر اسے غیر ضروری معاملات اور لھو و لعب میں الجھا کر اسے ایک معمولی اور بے قیمت انسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطوں اور علم و عبادت سے دور رکھنا چاہتے  ہیں۔

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں