ایران سے زائرین کرام کے مختلف وفود کی مرکزی دفترآمد

ایران سے زائرین کرام کے مختلف وفود کی مرکزی دفترآمد



30/4/2024


*  اپنے وقت کے امام عج کے ساتھ ہمارا رابطہ دائمی  ہو 

*  صنف نسواں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی سیرت طیبہ ان کے مناقب و فضائل سے خود بھی استفادہ کریں اور اسکی نشر و اشاعت کریں 

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   مرکزی دفتر نجف اشرف میں 

جمہوری اسلامی ایران سے آئے مختلف وفود کا خیر مقدم فرمایا جن میں مشہد مقدسہ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلاب، قرانی یونیورسٹی کی طالبات اور عموما زائرین کرام شامل تھے ۔

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مہمانوں سے اپنے خطاب میں فرمایا  کہ  ہمارے لئے  ضروری ہے  کہ  اپنے وقت کے امام عج کے ساتھ ہمارا رابطہ دائمی ہو  اورہمیشہ ہماری یہی کوشش ہونی چاہئے  کہ ان عج کی اور خدا کی خوشنودی حاصل کریں، انہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے  طلاب کی مزید ترقی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کرتے  ہوئے  ان کے والدین اور اساتذہ کی مدح سرائی فرمائی اس لئے  کہ طالبعلموں کی کامیابی میں والدین اور اساتذہ کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل  ہے ۔

مزید انہوں نے قرانی یونیورسٹی  کی طالبات سے خطاب کرتے  ہوئے  فرمایا کہ صنف نسواں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی سیرت طیبہ ان کے مناقب و فضائل سے خود بھی استفادہ کریں اور اسکی نشر و اشاعت کریں، انہوں نے مزید فرمایا کہ  زیارت کی قبولیت کی ایک نشانی  یہ ہے کہ  زیارت کے بعد ہر فرد مومن میں مثبت تبدیلی  واقع ہو۔  

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں