نجف اشرف میں تیل کی وزارت کے ملازمین کی مرکزی دفترآمد

نجف اشرف میں تیل کی وزارت کے ملازمین کی مرکزی دفترآمد



1/5/2024


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   مرکزی دفتر نجف اشرف میں 

تیل کی وزارت کے ملازمین کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا  کہ ہر شخص اپنے کام میں مکمل اخلاص اور لگن کے ساتھ دنیا و آخرت کی بھلائی کے حصول  کے لئے کوشاں رہے ۔

مزید انہوں نے اپنے عہدے کے ذریعہ اپنے ملک کی عوام کی خدمت کو بینادی ہدف قرار دیا۔  

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں