مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر عورت مرد کی قضاء نمازیں پڑھے تو بالجھر یا بلاخفاء پڑھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بالاخفات یعنی اپنے طریقے سے پڑھے گی۔ واللہ العالم
سوال:پیش نماز ہوتا ہے یا امام جماعت ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پیش نماز یا امام جماعت دونوں کہنا درست ہیں۔ واللہ العالم
سوال:عورتوں کا ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا افضل ہے یا کھول کر اگر ہاتھ باندھ کر ہے تو ہاتھ کیسے باندھنے چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت کے لئے اجازت ہے کہ وہ ہاتھ کھول کر نماز پڑھے یا اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے سینے پر رکھے اور اپنے ہاتھوں سے اپنے پستانوں کو پکڑے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر نہ رکھے اور ہاتھ سینے پہ رکھ کر نماز پڑھنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:جنازے میں علی ولی اللہ و اولادہ المعصومینؑ پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امیر المؤمنینؑ اور باقی معصومین علیہم السلام کی ولایت کی گواہی نماز جنازہ میں باعث ثواب ہے۔ واللہ العالم
سوال:شرمگاہ میں کون کونسے حصے آتے ہیں؟ شرم گاہ صرف ناف کہ نیچے والا حصہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے نزدیک مرد کے لئےنماز میں اپنے جسم کا پستانوں کے چھپانے سے لے کر مکمل گھٹنوں کوچھپایا جائے ، اور نماز کے علاوہ عورت پر واجب ہے کہ اپنے تمام جسم کو ڈھانپے اور مرد کے لئے واجب ہے کہ اپنی ناف سے لے کر اپنی تمام شرم گاہ کے حصے کو مکمل ڈھانپے اور جیسے مرد کے لئے جائز نہیں ہے کہ نامحرم عورت کو دیکھے ایسے ہی عورت کے لئے بھی جائز نہیں ہے کہ نامحرم مرد کو دیکھے جبتکہ علاج کے لئے ڈاکٹر کی ضرورت نہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا میری عمر 25 سال ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خدا تمہیں ہدایت دے اور تم پر واضح ہونا چاہیے کہ نماز نہ پڑھنے والے کو قیامت کے دن کافر کی سزا دی جائے گی احتمال ہے کہ آپ کا ماحول دینی ماحول نہیں ہے اور شاید آپ خمس کے بھی پابند نہیں ہیں اسی لئے ان دو مصیبتوں میں مبتلا ہو ایسے شخص کا نفس پاکیزہ نہیں رہتا اور واجبات کی اہمیت اور حرام چیزوں کی قباحت کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ خداوندعالم صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے نماز میں رغبت نہ رکھنے والا فاسق ہے اور شفاعت اہل بیتؑ کا بھی مستحق نہیں ہے۔ واللہ الہادی
سوال:نماز میں میں خشوع وخضوع نہیں ہے تو کیا کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو یقیناً کبھی استاد کے سامنے یا مدرسے کے پرنسپل کے سامنے کھڑے ہونے کا موقع ملا ہو گا آیا کیا اس وقت آپ کا دھیان کسی اور طرف جاتا ہے اسی طرح اگر کبھی آپ پولیس والے یا تھانے دار کے سامنے ہوں تو وہاں آپ کا دھیان کسی اور طرف نہیں جاتا، تو آپ خدا کی عظمت اور اس کے عذاب کے ڈر کا پورا پورا اطمینان رکھیں کہ آپ خدا کے سامنے نماز میں کھڑے ہیں اگر دھیان کسی اور طرف چلا بھی جائے تو فوراً اپنے آپ کو روکو اس طرح آہستہ آہستہ پوری توجہ کے ساتھ نماز پڑھنے کی عادت ہو جائے گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک دن دو جنازے پڑھے جائیں تو کیا دونوں کے لیے الگ الگ نماز وحشت قبر پڑھی جائے گی یا ایک نماز میں دونوں کی نیت کر لی جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر میت کے لئے علیٰحدہ علیٰحدہ نماز وحشت قبر پڑھنی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:کیا زیارات پر لے جانا اور اس کی حق زحمت لینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حق زحمت لینا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک نمازی 3 یا 4 رکعتی نماز میں پہلے تشہد کے بعد بھول کر پہلے دو سلام پڑھ لے یا پہلا سلام پورا پڑھے اور دوسرا سلام آدھا پڑھ لے تو کیا دونوں صورتوں میں نماز ٹھیک ہے یا باطل ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز درست ہے اگر ایک سلام کی زیادتی ہو تو دو سجدہ سہو کرے اگر دو سلام کی زیادتی ہو تو چار سجدہ سہو دو دو کر کے کرے ۔پھر تشہد و سلام پھر دو سجدے سہو پھر تشہد و سلام پڑھیں اگر تین سلام پڑھے ہیں تو تین سجدے سہو دو دو کر کے پھر تشہد و سلام پڑھیں اور جو آدھا سلام پڑھا ہے اس کے لئے بھی دو سجدہ سہو کریں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ