مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی شخص نے فطرے کی ادائیگی نہ کر سکا ہو بھولنے کی وجہ سے یا مستحق تک نہ پہنچا سکا، ان کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا وہ عید کے بعد بھی فطرہ دے سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط واجب ہے کہ فطرے کو ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی ایسا آدمی جو ایسے روزگار سے وابستہ ہو جس سے وہ سال کا خرچ پورا نہ کر سکے تو اس آدمی پہ فطرہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے۔ رہنمائی کیئجیے گا
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایسا شخص فطرہ ادا نہیں کر سکتا تو اسے چاہیے کہ پہلے گھر کا کوئی ایک فرد فطرہ نکالے پھر اس کو گھر کے دوسرے فرد کو دے پھر وہ گھر کے کسی اور فرد کو دے تو اس طرح عمل کرتے ہوئے سب کا فطرہ شمار ہو جائے گا اور آخر میں کسی غریب شیعہ اثناء عشری کو ادا کر دیں۔ واللہ العالم
سوال:اس سال کا فطرہ کتنا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں کے اناج کی قیمت کے لحاظ سےفطرہ کی قیمت معین کی جائے گی اور معلوم ہے کہ وہ تین کلو ہےاور بہتر ہے کہ ساڑھے تین کلو کھجور، گندم کا آٹا، چاول ، کشمش یا منقع وغیرہ میں سے کسی ایک چیز کے حساب سے دیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:فطرہ کا کیا حکم ہے یہ کس کو دیا جائے مسجدوں اور امام بارگاہوں کو دیا سکتا ہے یا صرف رشتہ دارغریب اورمسکین کا حق ہے کیا مومن اثناء عشری کسی غیر مذھب جیساکہ اہلسنت ہیں ان کو فطرہ دے سکتا؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی اور کو فطرہ کے پیسے دینے سے انسان بري الذمہ نہیں ہوتا اور فطرہ غریب شیعہ مومنین کو دیا جائے اور غریب شیعہ مومنین کو مسجد اور امام بارگاہ پر ترجیح دی جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا مرنے والے شخص کا بھی فطرہ نکالا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ فطرہ صرف زندہ شخص کا ہی نکالا جاتا ہے البتہ مردہ نےاگر کسی سال اپنا فطرہ اپنی زندگی میں نہیں دیا تھا تو احتیاط واجب کے تحت اس کی متروکہ جائیداد سے بطور احتیاط فطرہ نکالا جائے۔واللہ العالم
سوال: شب عید اگر کوئی فرد اچانک گھر آجائے تو کن صورتوں میں اس کا فطرہ صاحب خانہ کے اوپر واجب ہے ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ مکمل رات گزارے تو اس کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب ہے ۔اوراُس فرد کے مغرب سے پہلے یا بعد میں گھر میں آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔واللہ العالم
سوال:اگر فطرہ عید سے کئی دن پہلے نکالا گیا ہو اور صاحب فطرہ کو پیسوں کی ضرورت پڑنے کی صورت میں کیا وہ فطرہ کے پیسوں کو بطور قرض یا مطلقا استعمال کر سکتا ہے کہ نہیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ کر سکتا ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص امریکہ میں رہتا ہو اور اپنا فطرہ پاکستان بھیجنا چاہتا ہو تو کیا وہ شخص ڈالر میں فطرہ نکال کر اس کو روپیہ میں تبدیل کر کے اپنے ملک بھیج سکتا ہے یا نہیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں اگر مستحق نہ ہوں تو آپ کسی اور جگہ جہاں مستحق لوگ ہوں وہاں فطرہ بھیج سکتے ہیں لیکن اس فطرے کی مقدار اُس جگہ کے حساب سے ہو گی کہ جہاں رقم کو دیا جا رہا ہے۔واللہ العالم
سوال:جس ملک یا شہر میں مستحق فقراء کے ہوتے ہوئے فطرہ کو دوسرے ملک یا شہر میں بھیجنا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ ایسا نہ کیا جائے اگر وہ ایسا کرے گا تو اپنا فطرہ ضائع ہونے کی صورت میں وہ خود ضامن ہو گا۔واللہ العالم
سوال:کیا اس فطرہ کی ادائیگی صرف ان لوگوں پے فرض ہے جنہوں نے روزے رکھے ہوں؟ اور کیا فطرہ ان گھر کے افراد کا دینا ہوگا جو کسی وجہ سے روزے نہیں رکھ پائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سب کا فطرہ دینا ہو گا۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
اگلا صفحہ