مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر ایک انسان کسی پرائیویٹ ادارے سے منسلک ہے کسی مدرسے سے اور وہ مدرسہ ذمہ داری لگاتا ہے مثلا مستقل جمعہ پڑھانے کی یا دو تین دن کسی جگہ رہنے کی اور وہ بندہ دو دن وہاں پہ رہتا ہے اس کے بعد وہ تیس پینتیس کلو میٹر کے فاصلے پہ پانچ دن کے لیے کسی اور جگہ پہ چلا جاتا ہے اسی طرح اس کی یہ روزانہ کی روٹین ہے یعنی ہفتگی روٹین ہے ایک جگہ پہ دو راتیں رہتا ہے یعنی جمعرات جاتا ہے اور جمعہ بھی پڑھاتا ہے اور پھر ہفتے والے دن صبحح صبح وہ واپس آجاتا ہے یعنی پینتیس کلو میٹر کے فاصلے پر۔وہاں پہ پانچ دن رہتا ہے اب سوال یہ ہے مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ نمازکے بارے میں کیا حکم ہے جس جگہ پانچ دن رہے گا وہاں نماز پوری ہو گی یا ساتھ قصر پڑھنی ہو گی اور دو راتیں جس جگہ مستقل ڈیوٹی لگی ہوئی ہے وہاں نماز پوری ہو گی یا قصر ہو گی اس مسئلہ کے بارے میں وضاحت فرمائیے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں جہاں اس کی ڈیوٹی ہے وہاں وہ نماز پوری پڑھے گا اور روزہ بھی رکھے گا اور اگر اس کی ڈیوٹی نہیں ہے وہ صرف کسی اور مقصد سے وہاں گیا ہے تو اگر اس کے گھر اور اس جگہ کہ جہاں گیا ہے مسافت شرعی ثابت ہو جاتی ہے تو اس کی نماز وہاں قصر ہو گی ورنہ نماز پوری ہو گی اور اس کی تفصیل مرجع جہان مسلمین و تشیع فقیہ اہل بیت عصمت و طہارت حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی توضیح المسائل میں لکھی ہوئی ہے اور ہم آپ کو مرجع عالی قدر کی توضیح المسائل ارسال کر رہے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جمعہ کی نماز کے بعد ظہر فرض کی نیت سے پڑھی جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جمعہ کو آپ قربۃً الیٰ اللہ کی نیت سے پڑھیں گے اور ظہر کی نماز کو واجب کی نیت سے ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہمارے قریب اہل تشیع کی مسجد نہ ہو اوراہل سنت کی مسجد میں ان کی جماعت کے ساتھ نماز جمعہ پڑھیں تو کیا دعائے قنوت کو چھوڑ سکتے ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جبتک آپ کی جان، مال، عزت اور ناموس کا خطرہ نہ ہو تو آپ غیر شیعہ اثناء عشری کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔ واللہ العالم
سوال: کیا اہل سنت کی مسجد میں جمعہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی فساد اور نزاع نہ ہو تو اہل سنت کی مسجد میں جمعہ پڑھ سکتے ہیں بشرطیکہ شیعہ طریقے سے جمعہ کی نماز پڑھی جائے۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ ہم جمعہ واجب کی نیت سے پڑھیں گے یا قربت کی نیت سے پڑھیں گے۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جمعہ کو آپ قربۃً الیٰ اللہ کی نیت سے پڑھیں گے اور ظہر کی نماز کو واجب کی نیت سے ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:جمعہ کی نماز زوال کے بعد کس وقت تک ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب کسی چیز کا سایہ اس کے برابر ہونے سے پہلے چار رکعت نماز پڑھنے کا وقت باقی رہ جائے تو اسی وقت تک نماز جمعہ کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نماز جمعہ کی امامت قربۃً الی اللہ کی نیت کے ساتھ پڑھاتا ہوں اب میرے مقتدی جو آپ کے مقلدین نہیں ہیں ان کی نماز جمعہ کا کیا حکم ہو گا، اور مزید یہ کہ فاصلے کی جو شرط ہے وہ بھی پوری نہیں ہے یعنی صرف ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر نماز جمعہ پڑھا رہا ہوں مقتدین کی نماز جمعہ کا کیا حکم ہے؟ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ دوسرے مرجع کے مقلدین کا فریضہ یہ ہے کہ اپنی تقلید صحیح کر کے اپنے مرجع کے فتویٰ پر عمل کریں اور واضح ہونا چاہیے کہ جو شخص دو نماز جمعہ کہ جن کے درمیان فاصلہ، شرعی نہیں ہے اور وہ واجب کی نیت سے پڑھنا چاہتا ہے تو جو پہلے شروع کرے گا اس کی نماز صحیح ہو گی اور جس نے بعد میں واجب کی نیت سے نماز جمعہ شروع کی ہے اس کی نماز درست نہیں ہے اور اگر مؤمنین دونوں جگہوں پر نماز جمعہ صرف قربت کی نیت سے پڑھیں اور نماز ظہر واجب کی نیت سے پڑھیں گے تو دونوں جگہوں کی دونوں نمازیں درست ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا آپ کا مقلد رجاء مطلوبیت کی نیت سے جمعہ پڑھتے ہوئے امام جمعہ بن سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربۃً الیٰ اللہ جمعہ پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:کیا دو جگہ نماز جمعہ ادا کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دو جگہ نماز جمعہ قائم کرنے کے لیے شرعی فاصلہ اس وقت شرط ہے کہ جب نماز جمعہ واجب ہو کیونکہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر نماز جمعہ کے وجوب کی شرائط موجود نہیں لہٰذا دو جگہوں پر نماز جمعہ قائم کرنے کے لیے شرعی شرط نہیں ہے اور واضح رہے کہ نمازجمعہ کے لیے ضروری نہیں ہے کہ کسی مسجد میں قائم کی جائے بلکہ کسی مناسب جگہ پر بھی قائم کی جا سکتی ہے۔واللہ والعالم
سوال:کیا حافظ صاحب کا جمعہ کی حد ختم ہونے کا فتوی آ چکا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایران کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک بشمول پاکستان و ہندوستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر نماز جمعہ واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
اگلا صفحہ