مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر فون میں قرآن پاک ڈاؤنلوڈکیا ہوا ہے تو کیا ناپاکی کی حالت میں فون کو ہاتھ لگا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے لیکن جبتک حروف ظاہری سطح پر نہ ہوں تو اس پر قرآن کا حکم نہیں ہو گا اور قرآن کا حکم اس وقت ہو گا جب حروف ظاہر ہوں کیونکہ حروف شیشے کے اندر ہوتے ہیں اور ان کو وضو کے بغیر مسح کرنا حرام نہیں ہے اور جب یہ حروف مخفی ہو جائیں تو اس وقت اس کو قرآن نہیں سمجھا جائے گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص ایک سال سے نماز ادا کر رھا ہو اور اس کے بعد پتا چلے کہ اُس کا وضو صحیح نہیں تھا تو کیا اُسے سارے سال کی نماز دوبارہ ادا کرنا پڑےگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورتِ حال میں پورے سال کی نمازوں کی قضاء کرنا ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:حمل میں لیکوریا کے زیادہ ہونے کی وجہ سے نماز کے کیا احکامات ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس لیکوریا میں خون نہیں ہے تو اس عورت سے جو پانی نکلے گا نہ ہی اس سے وضو ٹوٹے گا اور نہ ہی اس پر غسل واجب ہو گا اور اگر خون سے خالی ہے تو یہ نجس بھی نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کپڑے نجس ہوں گے اور آپ کا فریضہ ہے کہ نماز کو پوری شرائط کے ساتھ پڑھیں اور اگر آپ نے ان ایام میں نمازیں نہیں پڑھیں تھیں تو ان نمازوں کی قضاء کریں۔ واللہ العالم
سوال:جن عورتوں کا سی سیکشن یعنی بڑا آپریشن ہوا ہوتا ہےاگر 10 دن کے بعد ان کیلئے غسل کرنا ٹھیک نا ہو یعنی زخم بگڑنے کا خطرہ ہو تو وہ کیا کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ غسل نفاس ہوتا ہے جو کہ واجب غسل ہے اور اگر عورت پانی کے ساتھ غسل نہیں کر سکتی تو غسل کے بدلے تیمم کر کے نماز پڑھے اور جب غسل کرنے کے قابل ہو گی تو غسل کرے اور اگر غسل اور وضو دونوں پانی سے نہیں کر سکتی تو دوتیمم کرنے ہوں گے ایک غسل کے بدلے میں اور دوسرا وضو کے بدلے، اور اگر وضو کر سکتی ہے تو فقط ایک تیمم غسل کے بدلے کرے۔ واللہ العالم
سوال:بیوی کے ساتھ ایک مرتبہ جماع کر نے کے بعد دوسری مرتبہ جماع کرنے کےلئے غسل واجب ہو گا یا وضو کر کے یا شرم گاہ دھو کر جماع کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وضو کر کے اور شرمگاہ کو دھو کر دوبارہ جماع کیا جا سکتا ہے اور شرمگاہ کو دھوئے بغیر جماع کرنا مکروہ ہے حرام نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال ہے کہ چھپکلی کو مارنے کے بعد کیا غسل کرنا چاہیے؟ اگر ھاں تو اس غسل کی نیت کیا ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ غسل مستحب ہے واجب نہیں ہے اور اگر اس غسل کے بعد نماز پڑھنی ہو تو وضو کی ضرورت ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:وضو کے بعد سگریٹ پی سکتے ہیں یا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم موبائل میں قرآن پاک کھولیں ۔تو کیا موبائل کی سکرین پر قرآن پاک کی آیات کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے لیکن جب تک حروف ظاہری سطح پر نہ ہوں تو اس پر قرآن کا حکم نہیں ہو گا اور قرآن کا حکم اس وقت ہو گا جب حروف ظاہر ہوں کیونکہ حروف شیشے کے اندر ہوتے ہیں اور ان کو وضو کے بغیر مسح کرنا حرام نہیں ہے اور جب یہ حروف مخفی ہو جائیں تو اس وقت اس کو قرآن نہیں سمجھا جائے گا۔ واللہ العالم
سوال:نماز کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ وضو، وضو کے صحیح ہونے کے لئے باعث اشکال تو نہیں: جز1. منہ اور ناک میں پانی ڈالنے کے بعد ہتھیلی پر بچی ہوئی تری کو پہلے پورے چہرے پر پھیرنا اور اس کے بعد چہرے پرپانی ڈال کر دھونا۔ جز 2. چہرہ دھونے کے بعد ہتھیلی پر موجود تری سے پہلے بازو کہنی سمیت پر پھیرنا اور اس کے بعد پانی ڈال کر دھونا۔دونوں بازوں کو مذکورہ طریقے سے دھونا۔
جواب:بسمہ سبحانہ وضو منہ کے دھونے سے شروع ہوتاہے اور ہتھیلی میں بچی ہوئی تری کا چہرے پر پھیرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور اس سے وضو باطل نہیں ہوتا لیکن گیلے ہاتھ کو منہ پر یا ہاتھوں پر پھیرنے کو وضو نہ سمجھا جائے اور وضو صرف منہ، ہاتھ دھونے اور سر و پاؤں کے مسح کرنے کا نام ہے۔ واللہ العالم
سوال:مجھے کبھی کبھی چھوٹا پیشاب کرنے کے بعد منی کے قطرے آتے ہیں مطلب پہلے پیشاب آتا ہے پھر جب پیشاب رک جاتا ہے تو منی کے قطرے آتے ہیں تو کیا اس کے بعد مجھ پر غسل جنابت واجب ہو جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو پانی انسان سے نکلتا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں: ۱۔ جو شہوت آنے کی صورت میں چکناہٹ والا پانی آلہ تناسل سے نکلتا ہے اسے علمی اصطلاح میں اسے مذی کہتے ہیں اس کے نکلنے سے شہوت میں زیادتی ہوتی ہے کمی نہیں ہوتی اور اسی طرح یہی مذی عورت کی شرمگاہ سے بھی نکلتی ہے اور یہ پاک ہے اور اس سے نہ وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی غسل واجب ہوتا ہے۔ ۲۔ منی اس کو کہتے ہیں جو انسان سے شہوت کے بڑھ جانے کے بعد نکلتی ہے اور اگر انسان مرد صحیح و سالم ہو تو یہ ٹپک کر نکلتی ہے اور اس کے نکلنے کے بعد شہوت میں کمی واقع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ شہوت وقتی طور پر ختم ہو جاتی ہے یہ نجس ہے اور اس سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔ ۳۔ جو پیشاب کرنے کے بعد لیس دار مذی کی طرح نکلتا ہے اس کو ودی کہتے ہیں اور اس کا حکم بھی مذی کے حکم والا ہے اور اس طرح پیشاب سے پہلے بھی یہ نکلتی ہےجس کو وذی کہا جاتا ہے، یہ پاک ہے اور اس کا حکم بھی مذی والا ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ