مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ کیا آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر حسین النجفی عورت کے ہاتھ اور پاؤں کے پردے کا کیا حکم بھی دیتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر مومنہ کا فریضہ ہے کہ جناب زہرا (س) کی پردے میں اتباع کریں اور یقیناًمنہ اور ہاتھوں اور پاؤں کو چھپانا مطابق احتیاط ہے۔ واللہ العالم
سوال:آیت اللہ العظمٰی الشیخ بشیر حسین النجفی عورت کے ہاتھ اور پاؤں کے پردے کا کیا حکم دیتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر مومنہ کا فریضہ ہے کہ جناب زہرا (س) کی پردے میں اتباع کریں اور یقیناًمنہ اور ہاتھوں اور پاؤں کو چھپانا مطابق احتیاط ہے ۔ واللہ العالم
سوال:مرد کے لیے اور عورت کے لیے حجاب کیا ہے ۔کون سے حصے چھپے ہونے چاہییں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی مومن یا مومنہ پر مخفی نہ رہے کہ دین کی احتیاط اس میں ہے کہ نا محرم مرد نامحرم عورت کے کسی حصے کو نہ دیکھے ۔ واللہ العالم
سوال:مغرب میں کافی دفعہ ،کام پر ،سکولوں وغیرہ میں لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تقریبات ہوتی ہیں۔جن میں شرکت ضروری ہوتی ہے ۔ حجاب میں رہتے ہوئے ہم ان تقریبات میں شرکت کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شرعی حجاب کی پابندی کے ساتھ شرکت میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اور گناہ بھی سر زد نہ ہو ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
اگلا صفحہ