مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا عمرہ مفردہ میں عمرہ اول کے لئے حلق واجب ہے یا تقصیر سے ہی عمرہ ہو جاتا ہے برائے مہربانی جواب جلد عطا فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ مرد اور عورت دونوں کے لئے تقصیر کافی ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نے عمرہ پر جانا ہے تو جب میں مدینہ سے مکہ کی طرف جاؤں گا تو احرام کہاں سے باندھوں گا جبکہ جس بس میں سفر کرنا ہے اس میں اہلسنت بھی موجود ہوں گے اور اگر میں احرام مدینہ سے باندھتا ہوں تو احرام باندھ کر مجھے چھت والی گاڑی میں سفر کرنا پڑے گا چونکہ بس میقات کے مقام پر بس نہیں رکے گی تو اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ احرام کے کپڑے پہلے پہن لیں اور جب میقات پہنچیں تو اس وقت احرام کی نیت کریں گے اور لبیک اللھم لبیک کا ذکر کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:کوئی حاجی طواف کعبہ کر رہا تھا طواف کی حالت میں آگے کوئی عورت کھڑی تھی تو اس عورت کے ساتھ وہ ٹچ ہو گیا اور آہستہ آہستہ یہ شہوت میں آگیا اور اس کو مسلنا شروع کیا یہاں تک کہ منی خارج ہو گئی طواف کی حالت میں تو اس کا کیا کفارہ ہے سماحۃ الشیخ کی نظر میں ان دونوں کا جواب جلد اور ضرور چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا کفارہ ایک ناقہ یا ایک اونٹ نحر کرے جو چھٹے سال میں ہو۔ واللہ العالم
سوال:خاتون کے لئے عمرہ میں ریشمی اور کاٹن کے کپڑے پہننے کا کیا حکم ہے
جواب:بسمہ سبحانہ خاتون کے لئے ریشمی اور کاٹن کا لباس پہننا جائز ہے بشرطیکہ نامحرم کو نہ دکھائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا خاتون کے لئے عمرہ کے دوران سفید رنگ کا لباس پہننا مستحب ہے
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا مستحب ہونا ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:پاکستان میں لکی کمیٹی(جس میں قرعہ اندازی پر نام نکلنے کے بعد قسط نہیں دی جاتی چاہے وہ پہلی قسط پر ہی نام نکل آئے) ڈال کر لوگوں کو عمرہ پربھیجا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر تمام کمیٹی کے افراد اس سسٹم پر راضی ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا خاتون کے لئے عمرہ کے دوران سفید رنگ کا لباس پہننا مستحب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا مستحب ہونا ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کچھ دن پہلے میں نے عمرہ کیا تھا کسی مجبوری کی وجہ سے طواف نساء نہیں کر سکا اور اب مکہ بھی چھوڑ چکا ہوں تو اب کیا حکم ہے کیا اگر مکہ میں دوبارہ جاوں تو پہلے بغیر احرام کے طواف نساء کروں گا یا احرام کے ساتھ کرنا ہو گا
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے لئے جائز ہے کہ آپ اپنے کسی دوست کو کہیں جو مکہ میں رہتا ہو کہ وہ آپ کی نیابت میں طواف کرے اور جب تک طواف نہ ہو آپ کے لئے بیوی سے مجامعت کرنا جائز نہیں ہے اگر آپ نے طواف النساء کے بغیر بیوی سے جماع کیا تو ایک جماع پر ایک اونٹ کفارہ دیں گے اور اگر آپ خود طواف النساء کرنا چاہیں تو جب تک آپ طواف النساء نہ کر لیں تب تک اپنی بیوی کو چومیں تک بھی نہیں۔ پہلے آپ احرام باندھ کر مکہ میں داخل ہونگے اور پہلے اپنا عمرہ کریں گے اس کے بعد آپ کے ذمہ دو طواف النساء ہوں گے ایک اس عمرہ کا اور دوسرا وہ جو آپ بجا نہیں لائے تھے اور ہر طواف کے لئے دو رکعت نماز بھی ادا کریں گے اور یہ طواف النساء عمرہ کے طواف سے علیٰحدہ طواف ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک بندے نے دس ذی الحج کو حلق کرنے کے بعد کسی سے استعارہ لئے ہوئے کپڑوں میں حج کے باقی مناسک ادا کئے جس میں واجب طواف و نماز بھی پڑهی دو تین دن بعد چودہ ذی الحج کی شب اسے شک ہوا کہ جس سے کپڑے لئے تھے وہ خمس کا پابند تھا یا نہیں اور اس وقت اس سے رابطہ بھی ممکن نہ ہو تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت میں حج کے اعمال اور نمازیں درست ہیں۔ واللہ العالم
سوال:حج کے دوران چھت والی بس میں سفر پر فتوی کیا ہے؟ زیادہ سے زیادہ بسیں ان دنوں چھت والی ہی ہوتی ہیں لہذا ہم رات کے دوران چھت والی بس میں سفر کر سکتے ہیں؟ اس سلسلے میں رہنمائی اور فتوی کی ضرورت ہے۔کیا آپ تصدیق کر سکتے ہیں. شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ مرد کے لئے بغیر مجبوری کے احرام کی حالت میں چھت والی گاڑی پر سفر کرنا جائز نہیں ہے اور اگر مجبور ہو تو اس کا کفارہ ایک بکرا دینا ہو گا اور اس میں رات اور دن میں کوئی فرق نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ