مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:شیعوں کی اسلامی تاریخ کی سب سے معتبر کتاب کونسی ہے ؟ کوئی اردو میں موجود ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مجھے پاکستان سے آئے ہوئے تقریباً47 سال ہو چکے ہیں البتہ پرانی کتابوں میں مرحوم بلگرامی کی وہ کتابیں جو انہوں نے آئمہ کی سوانح حیات پر لکھیں ہیں ان کے مطالعہ میں کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ ہم مرحوم کی علمی استطاعت کی گواہی نہیں دیتے ۔ اور نئی تاریخی کتابوں میں وہاں کے علماء کی رہبری سے فائدہ اٹھائیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا بحار الانوار مستند کتاب ہے ؟ میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ اس میں کچھ واقعات امام علیہ السلام کی اور بیبیوں علیہ السلام کی شان کے خلاف ہیں ؟ کیا بحار الانوار میں غلطیاں ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ صاحب بحار علامہ مجلسی رحمہ اللہ اور دیگر ہمارے بڑے محدثین نے جو کتابیں لکھیں ہیں ان کتابوں کو معتبر سمجھا جاتا ہے اور ان محدثین نے اپنا وظیفہ شرعی کی پابندی میں جو کچھ ان تک پہنچا جو ان کو ملا انہوں نے اس کو اپنی کتابوں میں جمع کیا اور محققین اور فقہاء کا فریضہ ہے کہ وہ ان احادیث و روایات کی چھان بین کریں اور اس چھان بین کی روشنی میں جو روایات صحیح ہوں اس کو قبول کیا جائے اور جو صحیح نہیں ان سے حکم شرعی کا استنباط نہیں کیا جا سکتا اور واضح ہے کہ کسی روایات کا صحیح یاغیر صحیح ہونا یہ ہر مجتہد کے اجتہاد پر موقوف ہے ہو سکتا ہے ایک روایت ایک مجتہد کے نزدیک صحیح ہو اور دوسرے کے نزدیک صحیح نہ ہو اور عوام شیعہ کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی شرعی قواعد پر تقلید کریں اور اپنے مرجع کے فتاویٰ پر عمل کریں اور روایات کی چھان بین فقط مجتہد کی حد تک محدود رہنے دیں۔ واللہ العالم و الہادی
سوال:کیا یہ سچ ہے کہ ام کلثوم بنت علی علیہ السلام نے دوسرے خلیفہ عمر (لعن اللہ ) سے شادی نہیں کی تھی ۔ او ر اس نے اپنی ہی بیٹی سے شادی کی تھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ میری تحقیق کے مطابق عمر نے یااس جیسے کسی شخص نے جناب زہرا (س) کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی نہیں کی تھی۔ واللہ العالم
سوال:کیا یہ درست ہے کہ نبی (ص) کی وفات کے بعد امام علی علیہ السلام ہر مہاجر اور أنصار کے گھر پر خلیفہ سے لڑائی کے لئے مدد مانگنے گئے تھے مگر صرف 3 لوگ آئے تھے ۔ اصول کافی کی حدیث کا کیا مطلب ہے؟ ’’ نبی (ص) کی وفات کے بعد سوائے 3 کے مقداد، سلمان اور ابوزر سب صحابہ مرتد ہوگئے تھے ‘‘
جواب:بسمہ سبحانہ امیر المومنین علیہ السلام نے حجت تمام کرنے کے لئے مہاجرین و انصار سے مدد کا مطالبہ کیا تھا جیسا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں استغاثہ بلند کیا تھا اور سوائے چند ہستیوں کے آپ کی مدد کے لئے کوئی تیار نہیں ہوا ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
اگلا صفحہ