مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:عزت مآب مولانا آیت اللہ بشیر حسین، اللہ ہم پر اپنی رحمتیں اور مہربانیاں آپ کی شخصیت کی وجہ سے ہم پر نازل کرے ۔ آپ کا علم اور علمی حیثیت ہمارے حال اور مستقبل کے لئے رہنمائی ہے ۔ آپ کے خیالات اور رائے زنی کے لئے بتا رہا ہوں کہ پاکستان میں میڈیا کی ریس بہت تیز جا رہی ہے ۔ کچھ چینلز ہیں جو کہ ٹیلی ویژن پر فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دکھاتے ہیں ۔ جو نبیوں کے بارے میں ہوتے ہیں ۔ جس میں عام غیر اخلاقی قسم کے آدمی اداکار نبیوں کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان چینیلز میں پیام سر فہرست ہے اور یہ اردو زبان میں ترجمہ کے ساتھ دکھائی جاتی ہیں ۔ جن میں حضرت عیسیٰ، حضرت موسیٰ، حضرت داؤد وغیرہ کے کردار ہیں ۔ کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہم نے اپنے فتویٰ میں بارہا واضح کیا ہے کہ ہر وہ کام کہ جس سے کسی معصوم علیہ السلام شخصیت کی قدر ومنزلت پر دھبہ آتا ہو وہ جائز نہیں ہے اور حرام ہے ۔ اور یہ بھی ہم نے واضح کیا ہے کہ معصومین علیہ السلام یا ان جیسی شخصیتوں کی فلمیں بنانا ان حضرات کی اہانت کا سبب بنتا ہے اور اس میں اور کئی شرعی اشکالات بھی ہیں ۔لہٰذا ایسے چینلز اور فلمیں بنانے والوں کو ایسی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
اگلا صفحہ