مظلوم غزہ کی عوام کے خلاف صہیونی جرائم کے تسلسل کے بارے میں، مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے مرکزی دفتر نجف اشرف کےبیان کا ترجمہ

مظلوم غزہ کی عوام کے خلاف صہیونی جرائم کے تسلسل کے بارے میں، مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے مرکزی دفتر نجف اشرف کےبیان کا ترجمہ



26/7/2025


تاریخ: 1 صفر 1447ھ، مطابق: 26 جولائی 2025ء۔

بسم الله الرحمن الرحيم

ہم اب بھی انتہائی شدید درد کے ساتھ مظلوم اہلِ غزہ کے المیے کے تسلسل پر نظر رکھے ہوئے ہیں،جو غاصب، توسیع پسند، اور وحشی صیہونی ٹولے کی جانب سے جدید دور میں اقوام کے خلاف بدترین اقسام کے جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے،جن سے نہتے عام شہری حتیٰ کہ بچے، عورتیں اور بوڑھے تک محفوظ نہ رہ سکے،اب یہ ایسی منزلوں تک پہنچ چکی ہے جن کی شدید ہولناکی کے بیان سے الفاظ قاصر ہیں، جو اُن پر پیاس، بھوک، اور زندگی کی سب سے بنیادی ضروریات کی کمی کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔

اور افسوس کی بات ہے کہ یہ سب ایسی خاموشی اور لاپرواہی کے درمیان ہو رہا ہے جس کاکوئی جواز نہیں اُن ممالک کی طرف سے جنہوں نے دنیا کے کانوں کو اپنے حقوقِ حیوان کے تحفظ اور خیال رکھنے کے دعووں سے بھر رکھا ہے، انسانی حقوق کے عالمی محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے دہائیاں گزارنے کےباوجود سوائے چند شرمناک کوششوں کے جو کچھ ممالک یا چند افراد نے اپنی استطاعت کے مطابق کی ہیں۔

اور ہم اس موقف سے دنیا کے ممالک، دنیا کے معزز افراد، اور دنیا کے آزاد لوگوں سے پرزور اور سنجیدہ کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظلوم قوم کی امداد میں فوری مدد کریں۔

 اور نیت کا حساب رکھنے والا اللہ ہی ہے ، ولا حولَ ولا قوَّةَ إلَّا باللهِ العليِّ ‏العظيمِ




Subscribe to Al-Najafi Telegram Channel


Send
Print
Save