• مومن اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کا عمل اور قول تقوے کے ساتھ وابستہ نہ ہو
• حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی اطاعت رسول اللہﷺ اور خدا کی اطاعت ہے
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے عید اکبر عید غدیر کی مبارکباد پیش کرنے آئے حضرات علماء کرام ، عتبات عالیات سے مرتبط خدام اہلبیت اور مومنین کرام کا مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں خیر مقدم فرمایا
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حضرت امام زمانہ عج اور مومنین جہاں کے ساتھ ساتھ ان کی خدمت میں بھی عید اکبر کی مبارکباد پیش کی اور ان سے خطاب میں فرمایا کہ مومنین کو روحانی طور پر غدیر سے جڑا ہونا چاہئے اور غدیر سے اطاعت خداوندی کی طاقت حاصل کریں واضح رہے کہ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی اطاعت رسول اللہﷺ اور خدا کی اطاعت ہے اور امیر المؤمنین علیہ السلام کی اطاعت مومنین کی زندگی کا اثاثہ ہے اورہر شیعہ کو متقی ہونا چاہئے اس لئے کہ تقوی اعمال کی قبولیت کی اساس ہے اور تقوے کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ مومن روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور نیک اعمال انجام دیئے ہیں تو خدا کا شکر بجا لائے اور اگر خدا نخواستہ کوئی گناہ سرزد ہو گیا ہے تو دوبارہ کبھی نہ کرنے کے عزم کے ساتھ اتنا نادم ہو کہ آنکھوں سے آنسوں نکل آئے پھر خدا سے معافی مانگے اور توبہ کرے ۔