حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ ۔ یہ مجلسیں دین کی بقا حزن و غم اور مصائب کی تجدید اور صدیوں تک جاری رہنے والے ملعون یزید اور یزیدیوں کے ہر طرح کے ظلم و ستم ناانصافیوں اور بدعنوانیوں سے برات اور اس کے خلاف صدائےاحتجاج ہے
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق میں پہلی محرم الحرام الحرام 1445 سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مجالس سرکار سید الشھداء علیہ السلام کا سلسلہ جاری و ساری ہے جسے خطیب منبر حسینی حجۃ الاسلام شیخ جعفر وائلی دام عزہ خطاب فرما رہے ہیں ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند ، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف، افاضل اساتذہ و تلامذہ حوزہ علمیہ کی موجودگی میں ہر سال ان مجلسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ان شاء اللہ یہ روز عاشورہ تک جاری رہیگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجالس عزا اور شعائر حسینیہ کا قیام اور اہتمام ائمہ علیھم السلام کی ہدایات کے مطابق ہے اور مراجع عظام خود اس کا قیام اور اہتمام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں یہ تو ہمارے ثابت شدہ امور میں ہے جس کے ہم پابند ہیں اور ان شاء اللہ پابند رہینگے ، یہ مجلسیں دین کی بقا حزن و غم اور مصائب کی تجدید اور صدیوں تک جاری رہنے والے ملعون یزید اور یزیدیوں کے ہر طرح کے ظلم و ستم ناانصافیوں اور بدعنوانیوں سے برات اور اس کے خلاف صدائےاحتجاج ہے ۔