امام حسین علیہ السلام کا راستہ مختلف سمتوں قومیت اور زبانوں حتی کہ فرقوں اور مذاہب کے وفاداروں کو متحد کرتا ہے 28/8/2023 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند ،مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بتوفیق الہی گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں شہروں سے کربلاء مقدسہ پیدل جانے والے زائرین کرام اور ان کی خدمت میں حاضر مواکب کے ذمہ داران اور اور قبیلوں کے سربراہان سے ملاقات ،انکی ممکنہ مدد اور حوصلہ افزائی کے لئے عراق کے جنوب بصرہ سے شروع ہونے والے اربعین مارچ میں شرکت فرمائی اور ان کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام ان کی دعائیں و نصیحتیں نقل کی ۔ |