مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حِلہ سے آئے ہوئے مومنین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حِلہ سے آئے ہوئے مومنین

6/11/2023




•  اگر عمل  کے ساتھ تقوی  نہیں ہے تو اس کی کوئی حقیقی حیثیت اور قیمت نہیں  ہے
•  تقوے  کے بغیر دنیا و آخرت  کی کامیابی  کا تصور بے معنی  ہے  
•  سالانہ جلوسِ عزاءِ فاطمیہ  نجف اشرف  کی تیاریاں آخری  مراحل  میں
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حلہ سے  آئے ہوئےمواکب کے ذمہ داران کا خیر مقدم فرمایا  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا  کہ ہر وہ عمل  کہ  جس کے ساتھ تقوی نہیں ہے  اس کی حقیقی کوئی حیثیت اور قیمت نہیں ہے  اور تقوے کے بغیر دنیا و آخرت  کی کامیابی  ممکن نہیں  اس لئے کہ  اللہ عزّ و جل صرف اور صرف متقیوں  کے اعمال قبول  کرتا ہے اور بلاشک و شبہ تقوی اعمال کی قبولیت اور رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے  اور تقوے تک پہنچنے  کے لئے ضروری ہے کہ انسان کم از کم روزانہ اپنا محاسبہ  کرے اور اس نفس کے محاسبے کا حکم ہمیں ہمارے ائمہ علیھم السلام نے دیا ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  کے فرزند ،مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار النجفیہ  فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  فرمایا کہ  حلہ کے مومنین اس سال سالانہ جلوسِ عزاءِ فاطمیہ  نجف اشرف  میں شرکت اور متعلقہ امور کی ترتیب و تنظیم  پر تبادلہ خیال کے لئے  مرکزی دفتر  تشریف لائے  تھے  مذکورہ اجتماع میں جلوس عزاء فاطمیہ  کے انعقاد عزاداروں  کی خدمت اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔