آپریشن کی کامیابی پر عیادت کے لئے مختلف وفود محضر مرجعیت میں

آپریشن کی کامیابی پر عیادت کے لئے مختلف وفود محضر مرجعیت میں

10/11/2023




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آنکھ کے کامیاب آپریشن کی مبارکباد اور عیادت کے لئے  آنے والے مختلف وفود کا خیر مقدم فرمایا جس میں مرشد اعلیٰ جمہوری اسلامی ایران   حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ ای دام ظلہ الوارف کے عراق میں نمائندہ خصوصی حضرت آیۃ اللہ مجتبیٰ حسینی دام ظلہ ، ادارہ حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام ، ادارہ مسجد کوفہ ، نجف اشرف میں پولیس کے سربراہ  کے علاوہ حوزہ علمیہ  کے افاضل  و علماء کرام قابل ذکر ہیں ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  مہمانوں کا ان کی تشریف آوری   پر شکریہ  اداکیا اور ان کی اور مومنین کی صحت و سلامتی کے لئے  بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی ۔