حرم امام رضا علیہ السلام اور آل البیت فاؤنڈیشن نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نایاب قرانی نسخہ پیش کیا

حرم امام رضا علیہ السلام اور آل البیت فاؤنڈیشن نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نایاب قرانی نسخہ پیش کیا

4/12/2023




•  ۸۰ ہجری  کا ایسا قرانی  نسخہ  جو آج دستیاب نسخوں میں قدیم ترین اسلامی  آثار کا دستاویز شمار کیا جاتا ہے  
•  نبی اکرم  کے معجزے  اسکی بقا اور دوام نیز تحریف سے خالی  ہونے  پر تاکید ہے  
حرم امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس ایران   اور آل البیت فاؤنڈیشن کے خصوصی وفد نے مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں ملاقات  کی  اور ان کی خدمت  میں ۸۰ ہجری  کا قرانی نسخہ پیش کیا  جو کہ خط حجازی میں لکھا  ہوا ہے  ۔
مذکورہ وفد نے  حرم امام رضا علیہ السلام کے جنرل سکریٹری اور آل البیت فاؤنڈیشن   کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد شھرستانی دام عزہ  کا سلام نقل کیا  دوسری جانب مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے   عمومی طور پر تمام مقامات مقدسہ   اور مقدس حرموں  خاص  کر حرم امام رضا علیہ السلام  کے خادموں  کی کوششوں کا سراہا  ۔
محترم کریم نیا دام عزہ  نے  اس نسخے کی اہمیت بیان کرتے  ہوئے  فرمایا کہ  یہ نسخہ پہلی اسلامی صدی  کا ہے   جو اسے   اسلامی دور میں کوفی نسخوں کے بعد قدیم ترین قرانی  دستاویز بناتا ہے  ۔
مذکورہ وفد نے تصدیق کی  کہ  یہ نسخہ ۸۰ ہجری کا ہے  جسکی  وجہ  سے  یہ ان تمام لوگوں  کے خلاف ایک زبردست دلیل  ہے  کہ جو اسلامی صداقت  پر شک کرتے  ہیں ، قابل ذکر ہے کہ  اس نسخے کو چار اہم ترین بین الاقوامی  لیبارٹریوں  میں جانچا گیا ہے  اسکےعلاوہ اسکے مضمون  اور نصوص کا موازنہ  بھی کیا گیا ہے   اور یہ سب رسول اکرم   کے معجزے  کی بقا  اور اسکے دوام پر تاکید بھی ہے  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی کہ  خدا ان تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے   اور ان کو ثابت قدم رکھے  اور انہیں مزید توفیقات سے نوازے کہ  جو  مومنین کے دلوں میں دین کو مزید راسخ کرنے کے لئے خدمت  انجام دے رہے ہیں  انہوں نے  حرم امام رضا علیہ السلام کو  اس مہم خدمت  پر مبارکباد بھی پیش کی  ۔