مرجعیت کے جہاد کے فتوے نے عالمی برادری پر ظاہر اور واضح کیا کہ مذہب معاشرے کا بنیادی عنصر ہے

مرجعیت کے جہاد کے فتوے نے عالمی برادری پر ظاہر اور واضح کیا کہ مذہب معاشرے کا بنیادی عنصر ہے

7/1/2024




حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی شہداء فتح و ظفر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت

مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے   نجف اشرف میں فتح و ظفر کے قائدین کی شہادت  کی برسی کے موقع پر منعقدہ  تقریب میں شرکت فرمائی  اور حاضرین سے خطاب  میں عراق کی خودمختاری  بحیثیت ریاست بحیثیت عوام اور قومی  خزانے  کی حفاظت  کے ساتھ ساتھ اجنبی طاقتوں کی طرف سے امنی اداروں پر حملوں  کی روک تھام کو ضروری قرار دیا۔
انہوں  نے  حالیہ  دنوں  میں عراق کی خود مختاری اور سیکورٹی اداروں پر حملوں پر تعجب کا اظہار کرتے  ہوئے فرمایا  کہ  ان حملوں میں دار الحکومت بغداد میں محفوظ خاندانوں کو خوفزدہ  کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مجاہدوں کی شہادت بھی ہوئی  ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں عراقی سیکورٹی اداروں کے اراکین  بالخصوص حشد شعبی کے قائدین اور مجاہدین کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا  اور انہیں خراج عقیدت پیش فرمایا  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ مرجعیت  نے جہاد کے لئے  جو فتوی صادر کیا تھا اس نے عالمی برادری کے لئے  اس بات کی عکاسی کی کہ مذہب معاشرے میں بنیادی عنصر کی نمائندگی  کرتا  ہے ۔