حوزہ علمیہ قم المقدسہ ایران کے افاضل و اساتذہ کرام نے مرکزی دفتر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات کی 9/2/2024 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ اسلامی جمہوریہ ایران سے آئے حضرات افاضل و اساتذہ پر مشتمل وفد کا خیر مقدم فرمایا مذکورہ ملاقات میں مرجع عالی قدر دا م ظلہ الوارف نے حضرات علماء کرام سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ظالم و جابر حکومتوں کے جرائم کے باوجود حوزہ علمیہ نجف اشرف نے عظیم خدمت پیش کی ہے ۔ مرجع عالی قدر دا م ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ طلاب علوم دینیہ کوہمیشہ امام مہدی عج کا خادم بننے کے لئے تیار رکھنا چاہئے اور یہ مسلسل محاسبہ نفس تقوی محنت لگن سے ہو سکتا ہے ساتھ ساتھ خود کو ہمیشہ مولا علی علیہ السلام کے شیعوں کے خادم کے طور پر آمادہ رکھیں اور عتبات عالیات اور مراقد مقدسہ کی زیارات کو اپنے لئے نعمت اور عظیم موقع جانیں اور اس سے خود کو فیضیاب کریں۔ مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کرام کی حفظ و سلامتی اور صراط مستقیم پر بقا کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔ |