جوان گمراہ کن خیالات سے اپنے کو محفوظ رکھیں 24/3/2024 |
ناصریہ گورنریٹ میں قیام کےآخری مراحل میں قبیلہ عبودہ کے سربراہان سے ملاقات کے بعد دیوانیہ گورنریٹ میں قیام کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوارالنجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے قبیلہ اگرع، قبیلہ جبوری، قبیلہ العبید، قبیلہ بنی عارض کے شیوخ اور قبیلوں کے ذمہ داران اور مومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا اورانہیں دعوت دی کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی ثقافت و اقدار کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور جوان گمراہ کن خیالات سے اپنے کو محفوظ رکھیں۔ |