مومنین مجالس عزا میں شرکت کو یقینی بنائیں نوجوان ان فکری اور ثقافتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب،ہمارے معاشرےاورہمارے اقدارکے مخالف ہیں

مومنین مجالس عزا میں شرکت کو یقینی بنائیں نوجوان ان فکری اور ثقافتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب،ہمارے معاشرےاورہمارے اقدارکے مخالف ہیں

25/3/2024

ناصریہ گورنریٹ میں قیام کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسینیہ رسول الاعظم  اور حسینیہ اہل البیت  میں مومنین  سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا اور نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ  ان فکری اور ثقافتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب،ہمارے معاشرےاورہمارے اقدارکے مخالف ہیں ،اور مومنین پر زور دیا  کہ  وہ مجالس عزا میں شرکت کو یقینی بنائیں اور خود کو ان مجالس عزا کا پابند بنائیں ۔