مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حج بیت اللہ پر مرکزی دفتر کی طرف سے جانے والا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حج بیت اللہ پر مرکزی دفتر کی طرف سے جانے والا وفد

5/6/2024




•  مدینہ منورہ  اور مکہ مکرمہ  میں مومنین کرام کی خدمت کے لئے مرکزی دفتر کا  وفد موجود رہیگا مومنین ہمارے رسمی ذرائع سے ہم سے رابطہ فرما سکتے ہیں .

مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله)نے مرکزی دفتر کی طرف سے اس سال حج بیت اللہ پر جانے والے وفد میں شامل حضرات افاضل و علماء کرام کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنے خطاب میں ضروری ارشادات و نصیحتیں بیان فرمائی نیز  وفد میں شامل تمام لوگوں کو  دیار مقدسہ میں حجاج کرام کی ہر ممکنہ خدمت پیش کرنے  کی نصیحت فرمائی ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حجاج کرام کی مزید توفیقات  ان کے اعمال و سعی کی قبولیت اور حفاظت کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔