مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے عراقی وزیر داخلہ کی ملاقات 24/6/2024 |
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراقی وزیر داخلہ جناب عبد الامیر شمری صاحب کا ان کے وفد ہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وزیر سے عراق، مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ عراقی سیکورٹی اداروں کا پہلا ہدف عراق کی حفاظت ہی ہونا چاہئے ۔ |