مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علماءفسلطین کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علماءفسلطین کا وفد

12/7/2024




مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر    نجف اشرف عراق میں  علماء فلسطین کے ایک وفد کا خیر مقدم فرمایا  اور ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شرعی اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر  وہ  عزیز فلسطینی عوام خاص کر غزہ کی عوام کے ساتھ ہیں کہ جو ،اب بھی  بے رحم نسل کشی کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ہمارے موقف میں فلسطین کے حقیقی مسئلے کے حوالے سے کوئی انتخاب یا غور  و فکر یا توقف  نہیں ہے بلکہ ہم واضح طور پر اپنے موقف کو بیان کرتے ہیں اور علی الإعلان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے  وفد نے حق کی نصرت اور مظلوموں کے دفاع میں  مرجعیت نجف اشرف کے مواقف کو سراہا اور شکریہ  ادا کیا۔