مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے علامہ سيد ميرداماد بحر العلوم دام عزہ کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات 21/9/2024 |
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں علامہ سيد ميرداماد بحر العلوم دام عزہ کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔ موصوف مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی عیادت اور أحوال پُرسی کے لئے تشریف لائے تھے مذکورہ اجتماع میں نجف اشرف اور حوزہ علمیہ کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بارگاہ ایزدی میں امت مسلمہ کی حفاظت ، سلامتی اور بھلائی کے لئے دعا فرمائی ۔ |