علامہ اخلاق شیرازی (دام عزہ ) اور سید الطاف حسین کاظمی صاحب کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

علامہ اخلاق شیرازی (دام عزہ ) اور سید الطاف حسین کاظمی صاحب کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

6/10/2024




جامعہ فاطمیہ کے پرنسپل علامہ اخلاق شیرازی حفظہ اللہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف حسین کاظمی صاحب نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معززین نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے بارے میں استفسار کیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔

علامہ اخلاق شیرازی حفظہ اللہ اور سید الطاف حسین کاظمی صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وجود کو امت مسلمہ کے لئے بالعموم، اور شیعیان عالم و برصغیر پاک و ہند کے مؤمنین کے لیے بالخصوص، ایک عظیم نعمت قرار دیا۔ انہوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی رہنمائی اور علمی و فکری سرپرستی کو سراہا۔

ملاقات کے دوران مرجع عالی قدر نے مہمانوں کے نیک جذبات کی قدر دانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو ترقی اور سربلندی عطا فرمائے اور شیعیان علی علیہ السلام کو علم و عمل کی دولت سے مالامال رکھے۔