وکلاء و معتمدین کی دسویں کانفرنس کا انعقاد 10/10/2024 |
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی زیر نگرانی مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) کے عراق میں وکلاء و معتمدین کی دسویں کانفرنس کا صحن حضرت فاطمہ علیھا السلام حرم امیر المؤمنین علیہ السلام میں انعقاد • کانفرنس میں شہید نصراللہ(قدس سره) ، ان کے مقام و کردار کو یاد کیا گیا۔ • شہید نصراللہ(قدس سره) ایک دلیر قائد اور قوم کے مسائل کے ٹھوس محافظ تھے۔ • شہید نصراللہ(قدس سره) کا شیعہ کمیونٹیز کو نشانہ بنانے والے ثقافتی اور فوجی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں کردار نمایاں ہے ۔ • اسلامی مزاحمت، جس کی نمائندگی حزب اللہ کرتی ہے، غزہ کی حمایت کے لئےجدوجہد میں داخل ہونے پر مجبور ہوئی، کانفرنس میں شہدائے مزاحمت کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ • اہل بیت علیہم السلام کے شیعہ ملت اسلامیہ کے مسائل کے دفاع کے لیے ہر وقت صف اول میں کھڑے ہیں۔ • برسوں عالمی برادری نے مغرب کو انسانیت اور حقوق کے محافظ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اور جب اسلامی قوم کے مسائل کی بات کی جائے تو مغربی ممالک کے دوہرے معیار ، خاص طور پر فلسطینی اور لبنانی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی مغرب کی حمایت کی مذمت کرتے ہیں ۔ • علماء اور مذہبی اداروں کو اسلامی اقدار اور اصولوں پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ • یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مومنین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، اور ان میں ایمان کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔ • انسانی حقوق کے متعصب بین الاقوامی اداروں پر تنقید جو اسرائیل کے ذریعے کئے جانے والے قتل اور نسل کشی کے سیاہ جرائم پر تماشہ بین بنے بیٹھے ہیں۔ • لبنان میں جنگ، شام اور عراق جیسے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے ،ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر زور دیا گیا۔ • مسلمانوں کے درمیان صفوں کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے پر تاکید، خاص طور پر موجودہ بحرانوں کے دوران جو اسلامی معاشروں کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ • مرکزی دفتر بے گھر ہونے والے لبنانیوں کی خوراک، کپڑے اور لاجسٹک خدمات فراہم کرکے ان کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، میں اپنے بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جو کچھ کر سکتے ہیں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کریں۔ • موجودہ حالات کی روشنی میں اتحاد اور اسلامی اقدار سے وابستگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی معاشروں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے پر تاکید۔ |