مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) سے شہید قائد علامہ سیدعارف حسین الحسینی (طاب ثراہ) کے فرزند کی ملاقات 14/10/2024 |
شہید قائد علامہ سیدعارف حسین الحسینی (طاب ثراہ) کے فرزند مولانا سید علی حفظہ اللہ نے نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا سید علی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر(دام ظلہ الوارف ) کی صحت و سلامتی کے متعلق استفسار کیا اور ان کی تندرستی کے لئے دعائیں کیں۔ مولانا سید علی حفظہ اللہ نے پارہ چنار کے مومنین کا سلام بھی مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) کی خدمت میں پیش کیا، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مولانا سید علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے مزید توفیقات کی دعا کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مسلمانوں بالخصوص پارہ چنار کے مومنین کے لیے سلامتی اور کامیابی کی خصوصی دعائیں فرمائیں۔ |