مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے مختلف وفود کی ملاقات، زیارت کی اہمیت پر تاکید 23/11/2024 |
مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے آئےہوئے زائرین کرام کے مختلف وفود کا خیر مقدم فرمایا جن میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دام عزہ اور ایم پی اے جناب سید اسد عباس صاحب بھی وفود کے ہمراہ شامل تھے۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین کرام سے خطاب کرتے ہوئے زیارت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت پر تاکید فرمائی مزید انہوں نے فرمایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کو زیارت کے لیے اپنے ہاتھ اور پاؤں تک کٹوانے پڑتے تھے، لیکن آج کے دور میں زائرین کو یہ سختیاں برداشت نہیں کرنی پڑتیں۔ انہوں نے روایات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ زیارت کو با مقصد بنایا جائے، اور زائرین زیارت کے بعد دعا کریں کہ اللہ ان کی زیارتوں کو قبول فرمائے۔ مزید برآں، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ ہر معصوم علیہ السلام کی ضریح پر گناہ نہ کرنے کا عہد کریں اور زیارت کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں۔ |