مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ ‏الوارف نجف اشرف کاعزیز لبنان میں جنگ بندی کے اعلان پر جاری بیان کا ترجمہ

مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ ‏الوارف نجف اشرف کاعزیز لبنان میں جنگ بندی کے اعلان پر جاری بیان کا ترجمہ

27/11/2024




شمارہ نمبر  933    تاریخ 24 جمادی الأول 1446 ہجری  بمطابق 27/11/2024 عیسوی

 

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله على ما أبلى، وله الشكر على ما ألهم، والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين، محمد بن عبد الله وعلى آله الغر الميامين، واللعنة الدائمة على أعدائهم أجمعين.

قال (عزّ وجــلّ): (إِنَّما يُوَفَّى الصَّـــابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ) (یقینا صبر کرنے والوں کو بغیر حساب اجر دیا جائےگا)

صدق الله العلي العظيم

ہم نے عزیز لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کی خبر انتہائی مسرت اور فخر کے ساتھ سُنی جو کہ صہیونی  دشمن کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت میں طویل عرصے تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد آئی، اس دوران ہمارے عزیز مجاہدوں نے قربانی عزت و شرف اور شجاعت کی خوبصورت  عبارت رقم کی ، انہوں نے پوری دنیا پر ثابت کردیا کہ وہ فرزندگانِ درسگاہِ کربلا اور حیدر کرار علیہ السلام کے وارث ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ پناہ گزین خاندانوں کا صبر بھی پہاڑوں کی طرح مضبوط تھا جنہوں نے بے گھر ہونے کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ  کیا آخر کار اس معرکے کا اختتام ایک عظیم فتح کے تاج سے سجایا گیا، اس کے ذریعہ  اللہ نے مومنین کو عزت بخشی جیسا کہ خدائے عز و جل نے خود اپنی مقدس کتاب  میں ارشاد فرمایا ہے    (وَكانَ حَقًّا عَلَيْنا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ ،اور یہ ہمارے لئے حق تھا کہ ہم ایمان والوں کی مدد کریں).

ہم امام صاحب العصر والزمان (عج)  اور لبنان کے عزیز عوام کی خدمت  میں مجاہدین اور مومنین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے  ہیں  اور ان سب میں سر فہرست عظیم قائد  حجۃ الاسلام والمسلمین سید ح س ن۔  ن ص ر الله اور ان کے عزیز بھائی علامہ سید ہاشم صفی الدین (رضوان اللہ علیھما)  کی شہادت پر بھی  تعزیت  پیش کرتے  ہیں ۔

ہم بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ شہداء کے وارث حجۃ الاسلام والمسلمین  علامہ شیخ ن ع ی م قاسم (ایدہ اللہ) کو ثابت قدمی اور حکمت کے ساتھ قائدین کے مشن کو مکمل کرنے کی توفیق دے، اسی طرح ہم بارگاہ خداوندی  میں دعا گو ہیں کہ وہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے  اور اپنے کرم سے ہمارے عزیزوں کے لئے وہ حالات پیدا کرے کہ وہ اپنے گھروں کو  امن و امان کے ساتھ واپس لوٹ سکیں۔

ہم لبنان کی پارلیمنٹ کے صدر جناب نبیہ بری صاحب کے کردار کو بھی عزت و احترام  کی نظر سے دیکھتے ہوئے   اور قدر دان ہیں کہ جو ان کی حکمت عملی اور طرز عمل میں دیکھنے کو ملتی ہے کہ کس طرح انہوں نے  مزاحمت اور سیاست کو بہترین طریقے سےیکجا کیا۔

آخر میں ہم معزز عراقی عوام کی ان کے باوقار موقف کی قدر دانی کرتے  ہوئے ان کا شکریہ  ادا کرتے  ہیں اور ہر اس شخص کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے عزیزوں لبنانی عوام کے ساتھ خاص کران میں سر فہرست اسلامی جمہوری ایران  کہ جو آزمائش کے وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔

ہم بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ امام صاحب الزمان (عج) کی برکت سے عوام اور ملک کو سلامتی اور تحفظ عطا فرمائے، والسلام۔