مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سےعاشقان حسین علیہ السلام کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سےعاشقان حسین علیہ السلام کی ملاقات

8/12/2024




مرجع  مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں کاروان الحرمین کے زیر اہتمام  عتبات عالیات  اور مقامات مقدسہ کی زیارات کو آنے والے خصوصی کاروان عاشقان حسین علیہ السلام کا خیر مقدم فرمایا ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین کرام سے خطاب کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ  ظالموں کے دور حکومت  میں زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کو اپنے ہاتھوں اور پاؤں  کی قربانیاں دینی پڑتی تھیں  آج اب ایسے حالات نہیں ہیں  خدا نے آپ  کو  زیارت امام حسین علیہ السلام کے عظیم شرف سے نوازا ہے  تو اپنے اندر مثبت تبدیلی کو یقینی بنائیں یہاں سے زیارت کے بعد بدل کر جائیں اور جب آپ اپنے وطن پہنچیں گے تو آپ کے اہل وطن عزیز  اور رشتہ دار آپ کے استقبال اور آپ  کی ملاقات کو جب آئیں تو انہیں آپ میں واضح تبدیلی  نظر آئے اور  اگر وہ اس تبدیلی  کے متعلق آپ سے سوال کریں تو ان سے کہیں جس امام حسین علیہ السلام نے حضرت حر علیہ السلام کو دوزخ سے نکال کر جنت کے باغوں میں پہنچا دیا اسی کریم امام  کی زیارت نے بھی مجھے تبدیل کر دیا  ہے اور اگر یہ مثبت تبدیلی  واقع ہوگئی  تو اسے اپنی زیارات کی قبولیت کی ایک نشانی سمجھیں۔