مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستان کے سیکرٹری وزارت قانون کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستان کے سیکرٹری وزارت قانون کی ملاقات

22/1/2025




پاکستان کے سیکرٹری  وزارت قانون جناب راجہ نعیم اکبر صاحب نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے سیکرٹری  وزارت قانون  کو وعظ و نصیحت سے مستفید فرمایا اور انسانیت کی خدمت، معاشرتی فلاح و بہبود، اور عدل و انصاف کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے  ذمہ داران کو عوام کی خدمت میں دیانت داری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔

دوسری جانب، معزز مہمان جناب راجہ نعیم اکبر  صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرجع عالی قدر کی رہنمائی کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔