مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستان اور ہندوستان کے زائرین کی ملاقات۔ 21/1/2025 |
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے زائرین کے وفود س ملاقات کی ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور زائرین کے لیے اہم نصیحتوں اور رہنمائی پر مشتمل ہدایات پیش کیں۔ اس دوران انہوں نے عراق کی عظیم قدسیت کا ذکر کیا، خصوصاً مولانا امیر المؤمنین (علیہ السلام)، امام حسین (علیہ السلام)، دیگر آئمہ معصومین (علیہم السلام)، انبیاء، صالحین اور اولیاء کے مقدس روضوں کی عظمت کو اجاگر کیا۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے نے واضح کیا کہ ان پاکیزہ مقامات کی زیارت کا زائرین کی ذات اور نفس کی پاکیزگی پر نمایاں اثر ہونا چاہیے۔ جب زائرین اپنے وطن لوٹیں تو انہیں یہ احساس ہو کہ ان کی زیارت قبول ہوئی ہے۔ آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مؤمنین کی حفاظت فرمائے اور انہیں ہدایت و صلاح کی راہ پر گامزن کرے۔ |