حجۃ الاسلام مولانا امجد علی عابدی (دام عزہ) کی شہداء کے قبور پر حاضری اور زخمیوں کی عیادت

حجۃ الاسلام مولانا امجد علی عابدی (دام عزہ) کی شہداء کے قبور پر حاضری اور زخمیوں کی عیادت

16/2/2026




مرجعِ مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) اور ان کے فرزند و مرکزی دفتر کے مدیر محترم الشیخ علی النجفی (دام عزہ) کی نیابت میں حجۃ الاسلام مولانا امجد علی عابدی (دام عزہ) نے ترلائی، اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملوں کے باوقار شہداء کی قبور پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے بارگاہِ ایزدی میں دعا فرمائی۔

بعد ازاں مولانا امجد علی عابدی نے ہسپتال جا کر دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور مرجعِ عالی قدر (دام ظلہ الوارف) کی خصوصی دعائیں زخمیوں تک پہنچائیں۔

مزید برآں، انہوں نے قائدِ ملتِ جعفریہ  پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (دام عزہ) سے ملاقات کی اور ان کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔