حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے حشد الشعبی کے مجاہدین اور شہداء کے بیٹوں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے حشد الشعبی کے مجاہدین اور شہداء کے بیٹوں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔

16/2/2026




 مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف)  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد الشعبی کے مجاہدین اور شہداء کے بیٹوں کے ایک وفد کا استقبال کیا۔

اس ملاقات کے دوران، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حشد الشعبی کے اس تاریخی کردار کی تعریف کی جو اس نے مقدسات، زمین اور عزت کے دفاع میں ادا کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ حشد شعبی دہشت گردی کے سامنے ایک مضبوط ڈھال کے طور پر کھڑا ہوا اور عراق کی حفاظت کی، انہوں نےعراق کو اہلِ بیت علیہم السلام کا وطن قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک امیر المؤمنین علی بن ابی طالب اور امام حسین علیہما السلام کا عراق ہے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید کہا کہ مجاہدین کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیاں اور بہادریاں ہمیشہ امت کی یادداشت میں زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے وجدان میں نقش رہیں گی، کیونکہ ان مواقع میں سچائی، اخلاص اور حق، دین اور وطن کے لیے فدیہ دینے کا جذبہ شامل تھا۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مجاہدین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ماؤں کا احترام کریں اور ان کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں، اور زور دیا کہ مائیں ہی ہیں جنہوں نے اپنے بیٹوں کو امیر المؤمنین علیہ السلام سے محبت کی تربیت دی، اور یہ اصیل ایمانی تربیت مجاہد کے لیے اس کی دنیا اور آخرت میں بہترین سرمایہ ہے۔