|
محترم شیخ علی نجفی ( دام عزہ ) نے اسلامی شناخت کے استحکام اور اہلِ بیت (علیہم السلام) کے نہج کی ترسیخ میں عراقی عشائر کے مؤثر کردار پر زور دیا۔ 17/2/2026 ![]() |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر محترم الشیخ علی النجفی ( دام عزہ )نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراقی عشائر کے شیوخ اور معززین پر مشتمل ایک وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اس نمایاں کردار پر زور دیا گیا جو عراقی عشائر نسلِ نو کے اذہان میں اسلامی اور اصیل عربی شناخت کے فروغ میں ادا کر رہے ہیں؛ کیونکہ یہ عشائر ایک مضبوط سماجی اور اقداری ستون کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہوں نے تاریخ کے مختلف ادوار میں اصولوں اور اخلاقی اقدار کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اہلِ بیتؑ کے مقام و مرتبہ اور اُن کے عظیم فضل و کمال پر بھی گفتگو کی گئی، نیز اُس بلند مرتبے کی وضاحت کی گئی جس سے اللہ تعالیٰ نے انہیں تمام انسانوں پر امتیاز عطا فرمایا۔ ساتھ ہی اس امر پر زور دیا گیا کہ اہلِ بیتؑ کے صحیح اور مستقیم نہج سے وابستگی اختیار کی جائے، اُن کے نقشِ قدم پر چلا جائے اور اُن کی بابرکت سیرت کو اپنا اسوہ بنایا جائے، کیونکہ یہی دنیا و آخرت میں نجات کا راستہ اور حقیقی سعادت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ موصوف نے دینی اور سماجی اقدار کے تحفظ اور معاشرے کے تئیں احساسِ ذمہ داری کے فروغ کے لیے مرجعیت اور عراقی عشائر کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ اس کے نتیجے میں ملک کی وحدت اور استحکام کو تقویت حاصل ہو۔ |