مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) کی جانب سےمرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ  السید موسیٰ شبیر زنجانی (قدس اللہ نفسہ الزکیۃ) کی رحلت پر تعزیتی بیان کا ترجمہ

مرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) کی جانب سےمرجع عالی قدرحضرت آیت اللہ العظمیٰ  السید موسیٰ شبیر زنجانی (قدس اللہ نفسہ الزکیۃ) کی رحلت پر تعزیتی بیان کا ترجمہ

21/9/2026




بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَا يُحْمَدُ عَلَى مَكْرُوهٍ سِوَاهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ.

میں نے نہایت رنج و الم کے ساتھ جلیل القدر عالمِ دین، سماحۃ آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیر زنجانی (قدس اللہ نفسہ الزکیۃ) کے رحلت فرما جانے کی خبر سنی، جن کی بابرکت زندگی علمی خدمات، دین و مذہب کی خدمت، علماء و فضلاء کی تربیت، اور حوزۂ علمیہ و اہلِ ایمان کو علم و معرفت سے فیض یاب کرنے سے بھرپور رہی۔

یقیناً ایک ایسے جلیل القدر عالمِ دین کا رحلت فرما جانا، جنہوں نے اپنی عمر کے تمام ایام اپنے جدِّ بزرگوار حضرت  محمدمصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی شریعت اور مکتبِ اہلِ بیت (علیہم السلام) کی خدمت میں صرف کیے، حوزۂ علمیہ اور تمام اہلِ ایمان کے لیے ایک دردناک خسارہ ہے، اور ان کی رحلت ان لوگوں کے دلوں میں گہری خلاء اور گہرا اثر چھوڑ گئی ہے جو ان کے فضل و مقام سے واقف تھے ، ان کے تلامذہ اور ان کے محبین تھے۔

اس پُرملال موقع پر، میں اپنے آقا و مولا  حضرت ولی اللہ الأعظم، صاحب العصر و الزمان (ارواحنا لتراب مقدمه الفداء)، حوزاتِ علمیہ، حضرات علماء کرام اور اہلِ ایمان، بالخصوص ان کے معزز خاندان، تلامذہ اور محبین کی خدمت میں نہایت دلی تعزیت اور صمیمِ قلب سے تسلیت پیش کرتا ہوں۔

اور ہم اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس اس خوش نصیب مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور رضوان میں جگہ عطا فرمائے، اور انہیں حضرت محمد مصطفیٰ اور ان کی پاکیزہ آل (صلوات اللہ علیہم اجمعین) کے ساتھ محشور فرمائے، اور ان کی جدّۂ طاہرہ، صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کی شفاعت نصیب فرمائے۔ پس ان کے لیے یہ کس قدر سعادت و خوش بختی ہے کہ وہ اپنے پاکیزہ اجداد کے جوارِ رحمت کی جانب رخصت ہوئے۔

﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ.

  

بَشِير حُسَيْن النَّجَفِيّ

9 ربيع الآخر 1448 هجري