مرکزی دفتر شعبہ تبلیغ نجف اشرف کی طرف سے پاکستان میں تبلیغی مراکز کا اہتمام 24/4/2023 |
مرکزی دفتر مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کے شعبہ تبلیغ نے اسلام آباد میں انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے دفتر کے زیر انتظام اس ماہ مبارک رمضان ۱۴۴۴ پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں تبلیغی مراکز کا اہتمام کیا جس میں خاص کر نئی نسل کو دین سے واقفیت اور دین و مذہب اور اسکے احکام پر عمل پر مزید ترغیب دلانے کے لئے حضرات علماء کرام و مدرسین نے دروس دیئے ۔ |