غدیر کا دفاع اسلام کا دفاع ہے

غدیر کا دفاع اسلام کا دفاع ہے

7/7/2023




مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستان اور ہندوستان کے وفود کی ملاقات
پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عید غدیر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ غدیر کا دفاع اسلام کا دفاع ہے ۔
غدیر کا دن امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا دن ہے اور یہ دن  محبان اہلبیت علیھم السلام کے لیے عید اکبر ہے ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر تمام شیعہ متحد ہو جائیں تو غدیر کو دنیا میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ علی ولی اللہ کے نعرے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور غدیر کی حفاظت فرمائیں اور اسکو نہ بھولیں ۔
آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تمام مومنین کے لیے بالعموم اور زائرین کے لئے بالخصوص دعا فرمائی ۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔