مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستانی وزیرداخلہ کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے پاکستانی وزیرداخلہ کی ملاقات

7/8/2023




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے  مرکزی  دفتر نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ  پاکستان  کی وفاقی حکومت  میں وزیر داخلہ  جناب رانا ثناء اللہ خان صاحب کا ان کے وفد کے ہمراہ  خیر مقدم فرمایا  
مرجع عالی قدر دام  ظلہ الوارف  نے    اس ملاقات  میں عراق اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سیاسی تعلقات  کو مزید بہتر کرنے  پر تاکید کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ  ان تمام شعبوں میں تعلقات  کو مزید بہتر کیا جائے جس میں دونوں ملکوں کی  مسلم اور دوست عوام  کی خدمت  ہوتی  ہو  ۔
 مزید انہوں  نے  مہمان وفاقی وزیر سے فرمایا کہ  دہشت  گردی کی لعنت  سے  پاکستان کو پاک کرنے  میں سب تعاون کریں اور اس  مصیبت  سے پاکستان  کو آزاد کریں  مزید انہوں  نے  پاکستان سے عتبات عالیات اور مقامات  مقدسہ  کی زیارت  کو آنے  والے  زائرین  کی خدمت اور ان کو درپیش  مشکلات  کو ترجیحی طور پر حل کرنے  پر بھی تاکید فرمائی  ۔
دوسری  جانب  مہمان وزیر  نے  اپنی حکومت  کی کاوشوں سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کو مطلع فرمایا اور قیمتی وقت دینے  پر شکریہ  ادا کیا ۔
مذکورہ وفد میں حجۃ الاسلام علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین اکبر دام عزہ ،حجۃ الاسلام علامہ  شبیر میثمی دام عزہ کے علاوہ سید علی مرتضیٰ سیکرٹری داخلہ،مسٹر ایوب چودھری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،ایم عبدالغفار ڈوگر۔  ایس اے پی ایم،جناب یاور حسین ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن،جناب یاور عباس ڈائریکٹر Mofa پاکستان،جناب حمزہ ہمایوں ڈائریکٹر ٹو وزیر داخلہ،جناب احمد امجد علی سفیر پاکستان اور سفارت خانے کے حکام  شامل تھے  ۔