مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں پاکستان کے سفیر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں پاکستان کے سفیر

5/11/2023





  سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں  بغداد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم احمد امجد علی صاحب کا ان کے  وفد کےہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔

واضح رہے کہ  موصوف سفیر بغداد میں اپنی مدت خدمت پوری کرکے پاکستان جانے سے قبل مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  میں حاضر ہوئے تھے ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا  کہ  سفراء اپنے ملک کا چہرہ  ہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کے شرف اور عزت  کا عکاس ہوتے  ہیں مزید انہوں نے موصوف سفیر کے بعد کی خدمت  کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

دوسری  جانب  موصوف سفیر نے فرمایا کہ حتی المقدور خدمت کی کوشش کی ہے  اور امید ہے کہ آنے والے سفیر بہتر سے بہتر انداز میں خدمت  کرینگے انہوں نے مرکزی دفتر  کا حسنِ تعاون پرشکریہ  ادا کیا۔