مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) کی خدمت میں بغدادمیں ہندوستانی سفارت خانے کا وفد

مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) کی خدمت میں بغدادمیں ہندوستانی سفارت خانے کا وفد

24/1/2024




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد میں ہندوستانی سفارت خانے کے خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا    جوکہ محترم اے کے نیگم صاحب سیکنڈ سیکرٹری (قونصلر اور کمیونٹی امور)  اور  محترم ڈی ایس بشٹ صاحب ACO (قونصلر اور کمیونٹی امور)  پر مشتمل تھا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  اپنے خطاب میں فرمایا  کہ آپ  جو کسی طالبعلم ، زائر یا شہری کی خدمت کرتے ہیں یہ پوری قوم اور ملک کی خدمت ہے  اور ہندوستان میں جو خصوصیت ہے وہ اکثر ملکوں میں نہیں ہے  بڑی تعداد میں مختلف مذاہب کے ماننے والے زندگی بسر کرتے ہیں ، انہوں نے مذکورہ مہمان وفد سے مزید فرمایا کہ  یہ دفتر خدمت  کو اپنے لئے شرف سمجھتا ہے  اور نجف اشرف میں تعلیم حاصل کر رہے  ہندوستانی طلاب کی مدد میں ہمارا دفتر ممکنہ تعاون کرتا رہیگا   اور آپ سے بھی یہی امید ہے  کہ آپ بھی طلاب علوم دینیہ  کی مدد میں کوتاہی نہیں کرینگے جس پر  سفارتخانے کے وفد نے کہا کہ  ہم اسی غرض سے یہاں آئے ہیں اور ایک روزہ کیمپ لگا رہے  ہیں تاکہ طلاب کو آسانیاں فراہم ہوں اور ان کے قانونی امور کو ہم نجف اشرف آکر ہی حل کریں ۔

مہمان وفد نے مرکزی دفتر  کا تعاون پر شکریہ  ادا کیا ، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  دعا کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ خدا آپ لوگوں کو اپنے ملک کی مزید خدمت  کی توفیق عنایت  کرے ۔