مومنین مجالس عزا میں شرکت کو یقینی بنائیں نوجوان ان فکری اور ثقافتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب،ہمارے معاشرےاورہمارے اقدارکے مخالف ہیں 25/3/2024 |
ناصریہ گورنریٹ میں قیام کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسینیہ رسول الاعظم اور حسینیہ اہل البیت میں مومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا اور نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ ان فکری اور ثقافتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو ہمارے مذہب،ہمارے معاشرےاورہمارے اقدارکے مخالف ہیں ،اور مومنین پر زور دیا کہ وہ مجالس عزا میں شرکت کو یقینی بنائیں اور خود کو ان مجالس عزا کا پابند بنائیں ۔ |