معاشرے کو نشانہ بنانے والے انحرافات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں 7/4/2024 |
• ماہ رمضان المبارک عظیم نعمت ہے صلاح الدین گورنریٹ ضلع بلد میں قیام کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوارالنجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حضرات علماء کرام اور قبیلوں کے ذمہ داران اور مومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا ۔ مزید اپنے خطاب میں انہوں نے معاشرے کو نشانہ بنانے والے انحرافات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر تاکید فرماتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہر صورت اپنے مذہبی و اخلاقی مسلمات کی حفاظت کرنا ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید فرمایا کہ ماہ رمضان المبارک خاص خصوصیت کا حامل ہے اور یہ عظیم نعمت ہے اور مومنین اپنی دعاؤں میں خاص کر حضرت امام زمانہ عج کے ظہور مقدس کی ضرور دعا کریں اس لئے کہ ان (عج) کاظہور پورے کرہ ارضی کے لئے عدل مطلق کا ظہور ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقی اسلامی محمدی کا مکمل نفاذ، عدل و انصاف کا حصول اور ظلم و نا انصافی اور مصائب کا خاتمہ ہوگا۔ |