اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے

اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے

31/5/2024




پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے وفود مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر نجف اشرف تشریف لائے۔

فرزند مرجعیت، انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ اور مرکزی دفتر کے مدیر شیخ علی نجفی حفظہ اللہ نے زائرین کرام کی خدمت میں  تقوی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوی پر ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے

 إنما يتقبل الله من المتقين

خدا وند متعال صرف صرف اور صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے۔

پس نتیجتاً جو متقی نہیں ہے اس کے اعمال کو درجہ قبولیت حاصل نہیں ہوتا۔

لہذا اپنے آپ کو متقی بنائیں تاکہ آپ کے اعمال قبول ہو سکیں۔


دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔