مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حج بیت اللہ پر مرکزی دفتر کی طرف سے جانے والا وفد 5/6/2024 |
• مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں مومنین کرام کی خدمت کے لئے مرکزی دفتر کا وفد موجود رہیگا مومنین ہمارے رسمی ذرائع سے ہم سے رابطہ فرما سکتے ہیں . مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله)نے مرکزی دفتر کی طرف سے اس سال حج بیت اللہ پر جانے والے وفد میں شامل حضرات افاضل و علماء کرام کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنے خطاب میں ضروری ارشادات و نصیحتیں بیان فرمائی نیز وفد میں شامل تمام لوگوں کو دیار مقدسہ میں حجاج کرام کی ہر ممکنہ خدمت پیش کرنے کی نصیحت فرمائی ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حجاج کرام کی مزید توفیقات ان کے اعمال و سعی کی قبولیت اور حفاظت کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔ |