فلسطینی عوام اور اسلامی ممالک پر حملوں کے حوالے سے مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف ) کےرسمی بیان کا ترجمہ 10/8/2024 |
تاريخ: 5 صفر 1446هـ، موافق: 10/8/2024م. بسم الله الرحمن الرحيم قال الله تعالى: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ
وَالْـمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَبِئْسَ
الْـمَصِيرُ). صَدَقَ اللّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ. ہم فلسطینی عوام پر غدارانہ حملوں خاص طور پر ثابت قدم غزہ میں خدا
کے گھر میں نمازیوں پر آج صبح کے وقت حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جس نے ناحق اور جارحانہ طریقے سے
بڑی تعداد میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی جانیں لیں ، یہ قوموں اور ملکوں کے
خلاف غداری اور جارحیت کی روش کا تسلسل ہے۔ ۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر بھی اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
ایک صریح حملہ کیا گیا جس میں مزاحمتی رہنما اسماعیل ھنیہ کو قتل کر دیا گیا، اور
اس سے پہلے لبنان، شام اور یمنی سرزمینوں پر حملے کئےگئے۔...اس نے بہت سے شہیدوں
اور زخمیوں کی جانیں لی جن میں سب سے آگے شہید کمانڈر جناب فواد شکر تھے۔ ۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں اور انسانیت کو حقیر گردانتے ہوئے تمام الٰہی اور انسانوں کے بنائے ہوئے اقدار
اور قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہوئی، جن میں بھوک، بے گھری، دھمکیاں، اور
بچوں اور عورتوں کا قتل شامل ہے۔ اس سلسلے میں ہماری رائے
واضح ہے : دنیا اس میں جتنی بھی انسانیت کی
باقیات رہ گئی ہیں اگر اسکو روکنے کے لئے
کھڑی نہیں ہوئی
تو یہ جراثیم دنیا کو ایسی مصیبتوں میں گھسیٹ لے گا جس کی نہ کوئی ابتدا ہو
گی اور نہ انتہا۔ ہم ان ممالک اور تنظیموں کو یاد دلاتے ہیں جو انسانی حقوق کا نعرہ
لگاتے ہیں کہ ان قوانین اور طریقہ کار کی کوئی قدر نہیں ہے جن پر آپ نے کام کیا
ہے... جب تک کہ آپ ظالم، غاصب کو روکنے اور مظلوم کی حمایت میں فیصلہ کن موقف اختیار
نہیں کرتے۔ . ہم مسلمانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اس غاصب ہستی کو سرزمین فلسطین اور
اسلامی ممالک سے ہٹانے کے لیے سخت محنت کریں۔
ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم. |