لبیک یاحسین علیہ السلام اربعین حسینی2024 21/8/2024 |
مرجع عالی قدرحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی ( دام ظلہ الوارف ) نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ملیونوں کی تعداد میں حضرت رسول خدا ؐ اور اہلبیت علیھم السلام کی خدمت با برکت میں تعزیت و پُرسہ پیش کرنے کے لئے پاپیادہ کربلاء مقدسہ جانے والے زائرین کرام کے اس مقدس سفر میں حضرات افاضل و علماء کرام کے ہمراہ شرکت فرمائی۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بارگاہ ایزدی میں مومنین کی زیارت کی قبولیت اور خادمین زوار کرام کی مزید توفیقات کے لئے دعا فرمائی۔ |